Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

بقایاجات کی عدم ادائیگی،واسانےدرجنوں ٹیوب ویلوں کی بجلی کاٹ دی

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago

شہر میں پانی کی قلت

کوئٹہ میں کیسکو نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر واسا کے درجنوں ٹیوب ویلوں کی بجلی کاٹ دی جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ میں واسا کی جانب سے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر کیسکو حکام نے ایکشن لے لیا ہے۔ درجنوں سرکاری ٹیوب ویلوں کے بجلی کے کنکشن کاٹ دئیے جس کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں کو پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

متاثرہ علاقوں کے پریشان شہری دور دراز علاقوں سے پانی لانے اور مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی سپلائی کے حوالے سے حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، خمیازہ انہیں بھگتنا پڑتا ہے۔

کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ جب تک بقایات جات ادا نہیں کئے جاتے بجلی کے کنکشن بحال نہیں کئے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube