ہوم   > پاکستان

آصف زرداری کی درخواست ضمانت،میڈیکل بورڈ تشکیل دینےکاحکم

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 6 months ago

 

آصٖف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پراسلام آباد ہائيکورٹ نے پمز اسپتال کو خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔میڈیکل بورڈ سے 11 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست پر سماعت بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے پمز انتظامیہ کو سابق صدر کیلئے خصوصی میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا۔ عدالت نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو ہدایت کی ہےکہ اسپیشیلسٹ ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے،میڈیکل بورڈ آصف زرداری کے ذاتی معالج سے بھی رائے لے اور 11 دسمبر کو رپورٹ پیش کرے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل خصوصی بنچ نے سماعت کا آغاز کیا تو فاروق نائیک نے آصف زردای کی میڈیکل رپورٹ پڑھ کر سنائی اور کہا کہ زرداری صاحب دل کے مرض میں مبتلا ہیں۔ عدالتی استفسار پر بتایا کہ یہ رپورٹ پنجاب حکومت کی طرف سے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کی ہے۔

عدالت نے فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 11 دستمبر تک ملتوی کردی۔فریال تالپور کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی اسپیشل بچی کی دیکھ بھال کرنا چاہتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube