ہوم   >  پاکستان

لاہور:مسجد سے لاکھ روپےکاجوتاچوری

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 2 months ago

مقدمہ درج

لاہور میں حفاظتی اقدامات کے باوجود نامعلوم چور نے مسجد سے ايک لاکھ روپےماليت کے جوتے چرا لئے۔ مسجد کےدروازے پرکھڑے ڈولفن فورس کےاہلکاروں نےچورپکڑنےکی بجائےشہری کو تھانے جانے کا مشورہ دے کرجان چھڑالی۔

لاہور میں ڈيفنس کا رہائشی شيراز بشير ميسن روڈ پرواقع مسجد ميں مغرب کی نماز کی ادائیگی کے لیے گیا اور اپنے دونوں جوتے مسجد میں علیحدہ مقامات پر رکھے۔ تاہم پھر بھی کوئی ہوشیار چور مسجد سے جوتے چوری کرکے فرار ہوگیا۔

شہری کا لاکھ روپے کا اٹالين جوتا مسجد سے چوری ہونے کا واقعہ تقریبا دو ہفتے قبل پیش آیا۔ اس نے چوری والے روز مسجد کے باہر کھڑے پولیس اہلکاروں کی اس واقعے کی اطلاع دی تاہم کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔ پوليس نے 16 روز بعد مقدمہ درج کرليا۔

اس نے پولیس کو بیان دیا کہ جب وہ مسجد میں جوتے رکھ رہے تھے توایک شخص ان کو دیکھ رہا تھا،شبہ ہے کہ اس شخص نے ہی یہ جوتے چرائے ہیں۔

لاہور سول لائنز پوليس نے شيراز کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے معاملہ تفتيشی حکام کے سپرد کرديا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube