ہوم   >  پاکستان

کراچی:ناظم آباد سےانسانی ہڈیاں برآمد،علاقےمیں خوف پھیل گیا

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 2 months ago

کپڑےکےتھيلوں میں انسانی ہڈياں

کراچی ميں ناظم آباد انوبھائی پارک سے انسانی ہڈياں ملنے کا معمہ حل نہيں ہوا، پوليس نے قريب واقع نجی اسپتال پرملبہ ڈالا مگر اسپتال انتظاميہ نے ترديد کردی۔

بدھ کو ناظم آباد انوبھائی پارک کے قريب گرين لائن منصوبےکی کھدائی کی گئی تو کپڑے کے تھيلوں سے انسانی ہڈياں برآمد ہوئيں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس اہلکاروں نے اس کو اسپتال کا فضلہ قرار دے دیا تاہم اسپتال انتظاميہ نے پوليس کے موقف کو غلط قرار دے ديا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہڈیاں اس طرح کہیں دبانا ہمارا طریقہ کارنہیں ہے،اسپتال میں روزانہ اعضاء نہیں کٹتے،ایساکبھی کبھارہوتا ہے، کٹنےوالے اعضا اسپتال جمع نہیں کرتا بلکہ وہ مریض کے لواحقین کودیدیےجاتےہیں،جوخود ہی لے جا کر قبرستان میں دفن کردیتےہیں۔

اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر نے مزید واضح کیا کہ اگریہ اعضاء کوئی نہ لےکرجائےتواسپتال کاعملہ خودقبرستان میں دفن کردیتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube