ہوم   >  پاکستان

مریدین اپنے مرشد سے کیا حاصل کرتے ہیں

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 2 months ago

پیرحضرت اکرام اعوانؒ کا مزار کلرکلہار منارہ میں واقع ہے

پیر حضرت اکرم اعوانؒ کا مزار پنجاب کے ضلع چکوال کی تحصیل کلرکلہار منارہ میں واقع ہے جہاں مقامی افراد کے علاوہ دیگر ممالک سے لوگ بھی یہاں آتے ہیں۔

سماء کے پروگرام قطب آن لائن اسپیشل میں مزار پر آنے والے مریدین سے متعلق خصوصیات بیان کی گئیں۔ مریدین اپنے مرشد سے کیا حاصل کرنے آتے ہیں؟ اس سوال پر وہاں موجود افراد سے گفتگو بھی کی گئی۔

مرید عبدالحسیب کہتے ہیں کہ میری نسبت حضرت کے گرانے سے ہے اور انکا چچا زاد بیٹا ہوں جبکہ اپنی زندگی کے 34 سال یہی گزارے ہیں۔ پیر حضرت اکرم اعوانؒ کے ارشادات ہیں کہ تقویٰ، پرہیزگاری کریں اور حضور ﷺ کے ارشادات کو اپنائیں اور اپنی عملی زندگی میں کچھ ایسا کریں جس سے لگے کہ یہ اطاعتِ محمد ہے۔ دنیا میں بہتر زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی پیروی کریں۔

لاہور سے تشریف لائے ایک مرید عبدالمالک منصوری کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں سے تصور حفاظتِ الہٰیہ حاصل ہوئی اور ایسا لگتا ہے جیسے اس برائی کے دور میں اللہ نے ہمیں اپنی حفاظت میں گھیر لیا ہے۔ یہاں آکر ’’اللہ ہو‘‘ کے ذکر سے قلب کو سکون ملتا ہے۔

انگلینڈ سے آئے محمد یوسف نے بتایا کہ حضور ﷺ تعلیمِ نبوت اور برکاتِ نبوت دنیا میں چھوڑ کرگئے اور یہاں حضرت کے مزار پر آکر میرا حضور ﷺ سے تعلق قریب ہوگیا۔

پشاور سے آئے عبدالفیاض نامی شخص نے بتایا کہ میں انتہائی بگڑا ہوا شخص تھا لیکن یہاں آکر میری زندگی بدل گئی اور قربِ الہٰی حاصل ہونے لگا جبکہ اللہ ہو کے ورد سے میری روح بھی سکون میں آگئی۔

مراقبہ کیا ہے؟

مراقبے پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گدی نشین امیر عبدالقدیر اعوان نے بتایا کہ مراقبہ ذکرِ قلبی ہے اور ایک ایسی نعمت ہے جس سے دل میں نور پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوئی ایسا عمل جو خالص اللہ کی رضا کےلیے کیا گیا ہو اور جس کے بعد سالک منتظر ہے کہ کب عطا ہو۔

پیر حضرت اکرم اعوانؒ کے مزار پر مقامی اور دیگر ممالک سے آئے مریدین ’’اللہ ہو‘‘ کے ذکر میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
Ameer Muhammad Akram Awan, pirs shrine, disciples, Chakwal, Kallar Kahar, spiritual, religious, Allah ho, Islam
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube