Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ملتان: شجاعت آباد کے علاقے سے 3 لاشیں برآمد

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 11 months ago

ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ کے قریب واقع گھر سے تین افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق بدھ کی صبح پرانا شجاع آباد کے علاقے سے واردات کی اطلاع موصول ہوئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچے تو گھر میں تین افراد کی لاشیں موجود تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ماں، بیٹی اور مقتولہ کے شوہر کا دوست شامل ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے بظاہر لگتا ہے کہ تینوں افراد کو مقتولہ کے شوہر نے قتل کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کی دوست کے ساتھ دوستی ہے۔

قتل کے بعد ملزم ایک بیٹے کو بھی لے کر فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیں۔

پولیس کے مطابق ملزم بھٹہ مزدور ہے، جس نے تینوں قتل کلہاڑیوں کے وار سے کیے۔ جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube