ہوم   > پاکستان

آصف زرداری اورفریال تالپور کی درخواست ضمانت پرسماعت آج ہوگی

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 6 months ago

جعلی بینک اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آصف زرداری اور اُن کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔ درخواستِ ضمانت میں سابق صدر نے مؤقف اپنایا ہے کہ اُنہیں کئی بیماریاں لاحق ہیں،علاج کیلئے ضمانت ضروری ہے،فریال تالپور اپنی اسپیشل بچی کی دیکھ کرنا چاہتی ہیں۔ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج دوپہر ہورہی ہے۔

منگل کوآصف زرداری اور فریال تالپورنے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔

سابق صدر نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی الگ الگ درخواستیں دیں،نیب اور احتساب عدالت نمبر دو کو فریق بنایا گیا ہے۔

آصف زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں دل کی بیماری ہے،3 اسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں،وہ شوگر کے مریض بھی ہیں جس کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے،درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے،استدعا کی گئی ہے کہ ان کی ضمانت منظور کی جائے۔

فریال تالپور نے درخواست ضمانت میں موقف اپنایا کہ وہ اسپیشل بچی کی والدہ ہیں،اس کی دیکھ بھال کے لیے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube