Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

غداری کی باتیں چھوڑیں،10سال تک ملک کی خدمت کی،پرویزمشرف

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 8 months ago

عدالت انصاف کرے

سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ عدالت میں میرے وکیل سلمان صفدر کو نہیں سنا جا رہا ہے، میری شنوائی نہیں ہورہی، میں نے 10 سال اس ملک کی خدمت کی، امید ہے عدالت انصاف کرے گی۔

سابق صدر کے اسپیشل اسسٹںٹ کی جانب سے دبئی میں مقیم پرویز مشرف کا نیا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں وہ اسپتال میں زیر علاج اور کافی علیل نظر آرہے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ غداری کی بات چھوڑیں، میری ملک کیلئے بہت خدمات ہیں، میں جنگیں لڑ چکا ہوں،10سال ملک کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں میرے وکیل سلمان صفدر کو بھی نہیں سنا جا رہا، ميری شنوائی نہيں ہو رہی، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں کیا جا رہا، ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ کم از کم کمیشن کی بات سنی جائے، امید ہے کہ مجھے عدالت سے انصاف ملے گا۔ غداری کیس میرے خلاف بے بنیاد ہے۔

اپنی صحت سے متعلق سابق صدر نے بتایا کہ ميری طبیعت خراب ہے اور میں اسپتال آتا رہتا ہوں، صبح بھی مجھے چکر آئے اور میں بے ہوش ہوکر گر پڑا، جس کے بعد مجھے اٹھا کر یہاں لایا گیا اور پھر مجھے نہیں معلوم کے اس کے بعد کیا ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خرابی طبیعت کے باعث کیس میں قائم کمیشن بیان ريکارڈ کرے۔ کمیشن یہاں آئے اور خود میری حالت دیکھے اور فیصلہ کرے۔ میرے بیان کو عدالت میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی گزشتہ دنوں اچانک طبیعت خراب ہونے پر دبئی کے امریکن اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube