ہوم   >  پاکستان

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی معاشی ٹیم کو شاباشی

6 days ago

مزید خوشخبریوں کی پیش گوئی

وزیراعظم نے عالمی معاشی رینکنگ میں بہتری کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی معاشی ٹیم کی دل کھول کر تعریفیں کیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ اکنامک ٹیم نے ملکی معیشت کا رُخ موڑ دیا ہے۔ میں ان کی کارکردگی سے بہت مطمئن ہوں۔

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو موڈیز کی ریٹنگ کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

کارکے منصوبے کا سیٹلمنٹ معاہدہ بھی کابینہ میں پیش ہوا۔ اس موقع پر کابینہ کو بتایا گیا کہ ترک صدر نے مداخلت کرکے پاکستان پر عائد ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا جرمانہ ختم کرایا ہے جبکہ کیس میں ملوث پاکستانی افسران نے اعتراف جرم کرلیا۔

کابینہ نے کیس میں ملوث وفاقی وزیر اور سیکرٹری کے خلاف کارروائی سمیت بے قاعدگیوں کی رپورٹ نیب کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ معاہدے کے مطابق کیس میں ملوث غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی اور الیکشن کمیشن میں تقرریوں کے معاملات سمیت دیگر امور پر بھی بات ہوئی۔ کابینہ نے ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ میں ترمیم اور اقتصادی رابطہ کمیٹی  کے فیصلوں کی توثیق سمیت 10 نکاتی ایجنڈا بھی منظور کرلیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں