ہوم   >  پاکستان

بدتمیزی کرنیوالی خاتون کا پولیس اہلکار پر ہراسانی کا الزام

7 days ago

ٹریفک پولیس افسر نے ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی، ثناء

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک پولیس افسر سے بدتمیزی کرنے والی خاتون نے اہلکار پر ہی ہراسانی کا الزام لگادیا۔ کہتی ہیں کہ ٹریفک پولیس افسر نے ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی تھی۔

ڈیفنس کے علاقے میں چند روز قبل ایک خاتون نے سگنل توڑنے پر ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے روکنے پر اس سے بدتمیزی کی تھی، جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپہ بھی مارا گیا، پولیس نے ان کی گاڑی قبضے میں لے لی تھی، جس کے بعد خاتون نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی تھی۔

عدالت نے خاتون کی گاڑی واپس کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی، خاتون ثناء نے درخشاں تھانے ميں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکار پر ہی ہراساں کرنے کا الزام لگادیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جلدی ميں اسپتال جارہی تھی، منظر عام پر آنے والی ویڈیو ادھوری ہے، اِس سے پہلے ٹريفک پوليس کے افسر نے ميرا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی تبھی غصہ آيا۔

واقعے کے روز دھڑلے سے پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنیوالی خاتون ثناء آج برقع پہن کر درخشاں تھانے اپنا بیان ریکارڈ کرانے پہنچی تھیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
KARACHI, TRAFFIC POLICE, WOMAN, HARASSMENT, DEFENSE, SANA, MISBEHAVE