ہوم   >  پاکستان

چوہان نے بزدار کو شیرشاہ سوری قرار دے دیا

7 days ago

شہباز شریف سے بھی تقابلی جائزہ

فیاض الحسن چوہان نے دوبارہ وزیز اطلاعات بنتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عثمان بزدار کی کارکردگی شہباز شریف سے بہت بہتر ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شیر شاہ سوری کی طرح عثمان بزدار کی تعریف بھی ہونی چاہئے۔ آٹھ کیمپ آفس رکھنے والے  کس منہ سے ہم پر تنقید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات پالیسی تبدیل کرلی ہے۔ اب اپوزیشن کی پچ پر کھیلوں گا۔ وزیراعلی پنجاب کو وسیم اکرم پلس کہنا بے جا نہ ہوگا کیوں کہ عثمان بزدارکی کارکردگی شہبازشریف سے کافی بہتر ہے۔ عثمان بزدار اچھا کام کر رہے ہیں۔ اپوزیشن تو تنقید ہی کرے گی مگر وزیراعلی کے خلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانے میں کچھ اپنے بھی شامل ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ کے چھ فرنٹ مین پکڑے جا چکے ہیں۔ بلاول زرداری بچے اور من کے کچے ہیں۔ نیب کے ڈاکٹر ہی اب ان کا علاج کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں