ہوم   >  پاکستان

مریدوں کو قتل کرنیوالے متولی کو 20 بار پھانسی کاحکم

6 days ago

سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو سال قبل 20 مریدوں کو قتل کرنیوالے متولی سمیت 4 افراد کو 20، 20 بار سزائے سزائے موت کا حکم سنادیا۔

سرگودھا کے نواحی علاقے چک 95 شمالی میں اپریل 2017ء میں گدی نشینی کے تنازع پر دربار کے متولی عبدالوحید نے اپنے 3 ساتھیوں کی مدد سے 20 مریدوں کو قتل کردیا تھا، مرنے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان بھنڈر نے آج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے چاروں ملزمان کو 20، 20 مرتبہ سزائے موت سنادی، عدالت نے ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مزید جانیے : نام نہاد پیرکے ہاتھوں خواتین سمیت 20 افراد قتل

 انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سنگین جرم پر سزا پانے والوں میں متولی عبدالوحید، اس کے تین ساتھی کاشف، عاطف اور وکیل ڈوگر شامل ہیں۔

قتل ہونیوالے تمام افراد متولی عبدالوحید کے مرید تھے، جنہیں نشہ آور اشیاء کھلانے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
SARGODHA, MASS MURDER, SHRINE MASSACRE, ATC, PUNJAB, CRIME, TERRORISM, PAKISTAN