ہوم   > پاکستان

لاہور:فروری 2020 سےاورنج لائن ٹرین مکمل فعال ہوگی

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2019 | Last Updated: 6 months ago

دوماہ کی ٹیسٹ ڈائیوہوگی

لاہور میں اورنج لائن ميٹروٹرين منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔وزيراعظم عمران خان نے افتتاح کی تاريخ بھی بتادی ہے لیکن لاہور کے شہری ڈھائی ماہ بعد اس سہولت سے مستفيد ہوسکيں گے۔

اورنج لائن کا مئی 2019 میں سول ورکس جبکہ نومبرمیں اليکٹريکل اور مکينيکل کام مکمل ہوا تو میٹرو ٹرین پٹڑی پر آنے کے لیے تیار تھی۔ڈيزل لوکوموٹوتجربےکےبعد  اب 10 دسمبرسے ٹرین کی اليکٹريکل ٹيسٹنگ کی جائے گی۔

میٹرو کے 26 اسٹیشنز ہیں اور اس کا فاصلہ 27 کلومیٹر ہے۔ میٹرو ٹرین کے انجن کے پیچھے 5 بوگیاں نصب ہونگی اور یہ فاصلہ 45 منٹ ميں  پورا کریں گی ۔اس  ٹرين سےساڑھے تين لاکھ مسافریومیہ سفر کرسکیں گے۔

فروری 2020 میں ٹیسٹ رن مکمل ہونےپرٹرین کےاليکٹرک موٹرز، ڈيزائن اور تحفظاتی اقدامات کا جائزہ ليا جائے گا اور اسی ماہ شہری اس میں باقاعدہ سفرشروع کردیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube