Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

پی آئی اے عملے پرتصاویر سوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے پرپابندی

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 10 months ago

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اپنے طیاروں کے عملے کو سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی تصاویر پوسٹ کرنے سے روک دیا۔

پی آئی اے نے غیر فعال طیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے کیبن کریو کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگادی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے کیبن کریو کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی طیارے کی تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کردی گئیں، جس پر قومی ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شدید ناراضی کا اظہار کیا گیا۔

پی آئی اے کے چیف آف پائلٹ اسٹینڈرڈ انسپیکشن کی جانب سے ایک خط کے ذریعے کہا گیا ہے کہ ان تصاویر سے بین الاقوامی سطح پر کمپنی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، کراچی کے افسران آئندہ کسی بھی طرح کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے میں احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

قومی ایئر لائنز کی جانب سے کیبن کریو بالخصوص کراچی میں موجود عملے کو کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں، اگر آئندہ کوئی بھی تصاویر پوسٹ کرتا پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PIA, SOCIAL MEDIA, CABIN CREW, PICTURES POSTING, KARACHI, PAKISTAN,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube