ہوم   >  پاکستان

نادرا کی معذور اور ضعیف افراد کیلئے خصوصی سروس

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 2 months ago

نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے معذور اور ضعیف درخواست گزاروں کیلئے نئی سروس کا آغاز کردیا۔

نادرا نے گھر بیٹھے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے خصوصی سروس کا آغاز کردیا، نادرا کی مین پیک موبائل یونٹ کے ذریعے شدید بیمار، نابینا، مستقل صاحبِ فراش، ذہنی مریض اور انتہائی عمر رسیدہ افراد استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

نادرا کے مطابق مین پیک موبائل یونٹس ملک بھر میں سہولت فراہم کریں گے، شدید بیمار، نابینا، مستقل صاحبِ فراش، ذہنی مریض، انتہائی عمر رسیدہ افراد تمام ریجنل، زونل یا مقامی دفاتر میں اپنے خونی رشتوں کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، اس اقدام کا مقصد شہریوں کو گھر پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس سروس کی بدولت اب معذور اور ضعیف شہری شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا کو تحریری درخواست بھجوائیں گے، جس کے بعد نادرا کا مین پیک موبائل یونٹ ان کے گھروں پر جاکر درخواست کی تمام تر کارروائی مکمل کرے گا۔

خصوصی سروس کے تحت شناختی کارڈ (نارمل ایک ماہ اور ارجنٹ 7 یوم) مقررہ مدت کے اندر ان کے گھروں پر ارسال کردیئے جائیں گے۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
NADRA, NEW FACILITY, CNIC, PAKISTAN, MANPACK MOBILE UNIT
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube