Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

کندھ کوٹ قبائلی دشمنی: فائرنگ سےخواتین سمیت 5افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں غوثپور کے کچے کے علاقے میں دو قبائل کے ما بین جاری دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جنگن تھانے کی حدود گاؤں فوجو لولائی میں جدید اسحلہ سے فائرنگ کے باعث گولیاں لگنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں حرمت خاتون لولائی، بیگی خاتون لولائی، جاگن لولائی، لکہن لولائی اور عبدالقدوس شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لولائی اور جاگیرانی قبائل کے 7 افراد پہلے بھی دیرینہ دشمنی کے شکار ہوگئے تھے جس کے باعث اب تک دونوں قبائل میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔ ورثاء کے آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیں گے۔

دوسری جانب لاشوں کے ساتھ آنے والی خواتین نے غوثپور کے مقام پر قومی شاہرہ بلاک کر دی جس سے مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ خواتین کا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Kandhkot, firing, five killing, police, tribal groups
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube