Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

خاتون نے بیٹے کیساتھ ملکر نوجوان کا قتل کردیا

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 7 months ago

سیالکوٹ میں خاتون نے بیٹے کے ساتھ مل کر دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے نوجوان کا قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے بٹر گاؤں میں سات سال قبل نغمان عرف کوڈو نے پروین نامی خاتون کے بیٹے تسلیم کا قتل کیا تھا جسے سیشن کورٹ سے سزائے موت کی سزا سنائی گی تھی۔

نغمان عرف کوڈو سات سال بعد ہائی کورٹ سے بری ہوا اور بیرون ملک چلا گیا۔ چند روز قبل واپس آیا تو خاتون نے بیٹے کے ساتھ مل کر نغمان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس نے ماں بیٹے اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمہ نے خود گرفتاری دے دی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Sialkot, firing, personal dispute, mother son, man murder
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube