Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

شمالی وزیرستان چیک پوسٹ حملہ:اہلکار شہید،2جوان زخمی

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 8 months ago

شمالی وزیرستان کے علاقے میں سرحد پار سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی اہل کار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف کا لائنس نائیک شہید، جب کہ دو اہل کار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہل کاروں کو فوری طبی امداد کیلئے کمنائنڈ ملڑی اسپتال ( سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ شہید اہلکار لائنس نائیک کا نام محمد عمران آفریدی تھا، جس کا تعلق جمرود سے تھا۔ شہید کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube