Tuesday, August 4, 2020  | 13 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج کے2 افسرزخمی

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 8 months ago

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افسران زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

ترجمان پاک افواج کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے پاک فوج کی چوکیوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا۔ بھارتی فوج کے حملے میں پاک فوج کا ایک میجر اور کیپٹن زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز کے حملے کے جواب میں پاک افواج نے جوابی کارروائی کی، جس سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی چیک پوسٹوں کو تاک تاک کر نشانہ بنایا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube