Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ایک لاکھ پاؤنڈز کیلئے اغوا شخص لاہورسے بازیاب

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2019 | Last Updated: 11 months ago

خاتون سمیت 5ملزمان گرفتار

پنجاب کے ضلع جہلم سے گزشتہ ماہ اغوا کیے جانے والے ہوٹل مالک کو پولیس نے لاہور سے بازیاب کرکے 5 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون بھی شامل ہے۔

گزشتہ ماہ جہلم سے نامعلوم افراد نے ہوٹل مالک کو اغوا کرکے ایک لاکھ پاونڈ تاوان طلب کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کی فیملی برطانیہ میں مقیم ہے اور اغواکاروں نے تاوان بھی برطانیہ میں ادا کرنے کا کہا تھا۔

پولیس نے ایک ماہ بعد لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرلیا اور موقع سے ہی 5 اغواکاروں کو بھی گرفتار کرلیا۔

اغوا کاروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو پاکستان نژاد برطانوی شہری ہے۔ ملزمان سے مزید تحقیق جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube