Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

فواد چوہدری نے پرویز مشرف کو محسن قرار دے دیا

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago

.

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر پرویز مشرف کو قوم کا محسن قرار دے دیا ہے۔

جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف ہمارے محسن ہیں، پرویز مشرف نے سال 1999 میں نواز شریف سے ہماری جان چھڑائی تھی، مشرف کو سزا دینی ہے تو اس وقت جو لوگ ساتھ تھے سب کو سزا ملنی چاہئے۔ پرویز مشرف طاقت میں تھے تو لوگ لائن لگا کر ان کا سگار سلگانے کھڑے ہوتے تھے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق وزیر سائنس کا کہنا تھا کہ ن لیگی قائد کی واپسی کی امید ان کے خاندان والوں کو بھی نہیں ہے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت پر توسیع سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔ آئندہ پارلیمانی سیشن میں آرمی چیف کی توسیع پر قانوں سازی مکمل ہو جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube