Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوان کا بلے کے وارسے قتل

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 11 months ago
Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 11 months ago

دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج

 

سیالکوٹ کے علاقے ماڈل ٹاؤن اگوکی میں کرکٹ میچ کےدوران معمولی تلخ کلامی پرکرکٹ کے بلے کے وار کرکے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔پولیس نے 2 بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق اگوکی ماڈل ٹاؤن کی گراؤنڈ میں کرکٹ میچ کھیلا جارہا تھا کہ 28 سالہ لقمان بٹ اور دیگر کھلاڑیوں کے ما بین بالنگ کے مسئلے پر جھگڑا ہوا۔ اس وقت بات آئی گئی ہوگئی تاہم چند گھنٹوں بعد جن سے جھگڑا ہوا تھا وہ دوبارہ گراؤنڈ کے قرب و جوار میں آگئے اور کرکٹ بلے سے لقمان بٹ پر حملہ کیا جو اس کے سر کی پچھلی جانب لگا جس سے وہ نیم بے ہوش ہوکر گر پڑا۔

لقمان کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جاںبرنہ ہوسکا۔ ۔پولیس نے 2 بھائیوں ذیشان عرف شانی اور امتیاز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہےتاہم ملزمان کوتاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube