ہوم   >  پاکستان

قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کیلئے خصوصی سروس شروع

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 2 months ago

حکومت نے بزرگ، نابینا اور معذور افراد کیلئے قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے “موبائل مین پیک سروس” کے نام سے نئی سروس کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے ذریعے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوایا جا سکے گا۔ تاہم ینشل ڈیٹا بیس ریگولیٹری اتھارٹی ( نادرا) کی یہ سروس بیمار، نابینا، ذہنی مریض اور بزرگ افراد کیلئے ہے۔

 

معذور افراد کیلئے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے موبائل مین پیک سروس سے گھروں پر جا کر درخواست گزار کی تمام تر کارروائی مکمل کی جائے گی، جب کہ شناختی کارڈ بھی مقررہ مدت کے اندر رہائش گاہ پر ہی ارسال کر دیا جائے گا۔

 

اس سروس سے فائدہ اٹھانے کیلئے اپنے شہر اور علاقے کے تمام ریجنل، زونل یا مقامی دفاتر میں درخواست دی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے فی الحال اس سروس کا آغاز کراچی سمیت سندھ کیلئے کیا گیا ہے۔

 

سروس کے تحت بائیومیٹرک تصدیق مشینوں سے لیس نادرا کے ملازمین نہ صرف ایسے درخواست گزاروں کی رجسٹریشن کے لیے ان کے پاس جائیں گے بلکہ ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی) بھی گھر پر پہنچائیں گے۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube