ہوم   > پاکستان

ٹریفک پولیس افسرسےبدتمیزی:خاتون نےضمانت قبل ازگرفتاری کرالی

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 4 months ago

ٹریفک پولیس افسر سے ہتک آمیز رویہ اختیار کر نے والی خاتون کی ضمانت قبل از گرفتاری کرالی۔ خاتون آج عدالت میں پیش ہونگی۔

ڈیفنس میں ٹریفک سگنل توڑنے اور ٹریفک پولیس افسر سے ہتک آمیز رویہ اختیار کر نے والی خاتون کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ نمبر 764/19 درج کیا گیا تھا۔

 

جمعے کو خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی کیلئے عدالت سے رجوع کیا، جس پر انہیں ضمانت مل گئی۔ خاتون نے3 روز بعد درخشاں تھانے میں دستاویز جمع کرا دیئے،تاہم انہیں آج 30 نومبر کو وہ عدالت میں پیش ہونگی۔

واضح رہے کہ کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درخشاں تھانے میں مدعی سب انسپکٹر نواز سیال کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس خاتون کو ڈھونڈ رہی تھی۔ نواز سیال سی ویو ٹریفک پولیس چوکی کے سیکشن آفیسرہیں۔

ایکسائزڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ کے مطابق خاتون کے زیراستعمال گاڑی سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا گاڑی پیر روشن دین شاہ راشدی کے نام پررجسٹرڈ ہے جس کا پتہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کا ہے۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جو خاتون کی جانب سے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے باعث نشرکرنے کے قابل نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube