Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لوگ فٹ پاتھ اور سڑک بھی کرایہ پر دینے لگے

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 11 months ago

کارروائی کریں گے، حکام

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں دکانداروں نے فٹ پاتھ بھی کرائے پر دے ڈالا اور سڑک پر بھی قبضہ کرلیا۔

چارسدہ میں تجاوزات کا سلسلہ اس قدر آگے نکل گیا ہے کہ دکانداروں نے اپنے سامنے فٹ پاتھ اور سڑک بھی کرایہ پر دینا شروع کردیا ہے۔

ایک شہری نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ دکانداروں نے سڑک کرائے پر دے رکھی ہے اور فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔ لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فٹ پاتھ اور شاہراہوں پر قبضے اور انہیں کرائے پر دینے کی تصدیق انتظامیہ بھی کرتی ہے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمر خان نے بتایا کہ یہ ایک ٹرینڈ ہے، دوکاندار اپنی دکان کے سامنے دو اور تین تین دکانیں بنا کر اس کا 5000 ہزار سے 25000 ہزار تک کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ اس کے خلاف ہماری کارروائی جاری ہے۔

شہریوں نے ٹریفک جام اور آمد و رفت میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف  فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube