Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پاکستان کےائیرپورٹس پرمسافروں کوبورڈنگ کارڈ سے نجات

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 9 months ago

پاکستان کے ايئرپورٹس پر مسافروں کو اب بورڈنگ کارڈ کيلئے لمبی قطاروں سے نجات ملے گی۔

پاکستان میں سول ايوی ايشن نےسيلف بورڈنگ کی جديد ٹيکنالوجی متعارف کروادی ہے۔ کراچی کے جناح انٹرنيشنل سميت 5 بڑے ايئرپورٹس پر مشينيں نصب کی جا رہی ہيں۔

سول ایوی ایشن نے بتایا کہ ايئرپورٹس پر 15سےزائد جديد مشينيں نصب کی جارہی ہيں، ہینڈ کیری بیگجزکے حامل مسافراس سےاستفادہ کرسکیں گے۔

سول ایوی ایشن کی جانب مزید بتایا گیا ہےکہ جناح انٹرنیشنل ايئرپورٹ پر ڈوميسٹک اور انٹرنيشنل لاؤنج ميں2،2 مشينيں نصب کی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جدید مشینیں فرانس سے درآمد کی گئی ہیں۔جدید مشینوں کے نصب ہونے سے مسافر اپنا بورڈنگ پاس خود کار طریقہ سے حاصل کر سکیں گے خود کار چیک ان سسٹم فیصل آباد ایئر پورٹ پر نصب کیے جانے کے بعد 3 مشینیں اسلام آباد ایئرپورٹ، 2 پشاور، 2 کوئٹہ اور 2 ملتان ایئر پورٹ پر نصب کی جائیں گی۔

سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بھی خود کار چیک ان سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے نیٹ ورکس سے فوری منسلک کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube