Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہور: لنٹن روڈ پر رکشا میں دھماکا،10 افرادزخمی

SAMAA | and - Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 7 months ago

دھماکےمیں ڈیڑھ سے2کلوبارودی مواداستعمال ہوا

لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر رکشے میں دھماکے سے 10 راہ گیر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چوبر جی کوارٹرز کے سامنے رکشا میں ہونے والے دھماکے سے پاس سے گزرنے والے 10 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے اصل محرکات جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جگہ کا معائنہ کر رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ سے 2 کلو بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔

 

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر بال بیئرنگ بھی بکھرے پڑے ہیں، دھماکے کی جگہ سے ملنے والے مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دھماکا رکشہ کا سلینڈر پھٹنے سے نہیں ہوا۔ جائے وقوع سے ایک ٹائم ڈیوائس بھی برآمد کی گئی، جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ٹائم ڈیوائس کو وائرنگ کرکے گیس سلینڈر سے جوڑا گیا تھا۔ جائے وقوع سے کپڑے میں لپٹا مشکوک مواد بھی برامد کیا گیا ہے۔

 

ایس پی سول لائنز دوست محمد کے مطابق دھماکے ميں کئی موٹر سائيکلوں کو بھی نقصان پہنچا، جب کہ متاثرہ رکشا مکمل طور پر جل گيا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ رکشے والے کا نام رمضان ہے، جس نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس نے شیرا کوٹ سے سواری بٹھائی اور سمن آباد اتاری تھی۔ چوبر جی کوارٹرز کے سامنے ڈرائیور واش روم استعمال کرنے اترا تو دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے، جن میں خاتون بھی شامل ہیں، جب کہ رکشہ ڈرائیور کو معمولی زخم آئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، جب کہ شہر بھر میں سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube