ہوم   >  پاکستان

موٹر ویز اور ہائی ویز پر جرمانے میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 2 months ago

اوور ٹیکنگ پر بھی جرمانہ ہوگا

بے احیتیاطی سے ڈرائیونگ کرنے والے حضرات تیار ہوجائیں، اب موٹر ویز اور ہائی ویز پر تیز رفتاری آپ کی جیبوں پر بھاری پڑ سکتی ہے۔ بھاری جرمانے کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت مواصلات نے موٹر ویز اور ہائی ویز پر قوانین کی خلاف ورزی کیلئے عائد جرمانے کی فیس میں بھاری بھرکم اضافہ کردیا۔

وزارت مواصلات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق غلط اوورٹیک پر بڑی گاڑی کو3000روپے جرمانہ بھرنا ہوگا۔ کمرشل گاڑیوں کو اوور لوڈنگ اور اور اسپیڈ پر 10 ہزار روپے تک ادا کرنا ہوںگے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو 1500روپے ادا کرنا پڑیں گے، جب کہ اووراسپڈنگ پر جرمانہ 750 سے بڑھا کر2500روپے کردیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن میں غلط یوٹرن لینے پر گاڑیی اور موٹر سائیکل کیلئے جرمانہ 1000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد  حمزہ شفقت کی جانب سے بھی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام پوسٹ کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube