ہوم   >  پاکستان

آرمی چیف سے متعلق عدالتی فیصلہ مناسب ہے، وزیر خارجہ

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 2 months ago

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو بروقت اور مناسب اقدام  قرار دیا ہے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے پر رد عمل میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو بےیقینی کی صورت میں رکھنا ملکی مفاد میں نہیں تھا، ایسے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بروقت اور مناسب اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 وزیراعظم کو اختیار دیتا ہے اور اس میں کوئی ابہام نہیں۔ عدلیہ نے معاونت کےلیے جو سوالات اٹھائے ہم نے ان کے جواب دیئے اور کابینہ میں مشاورت کے بعد واضح موقف عدالت میں پیش کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین میں تبدیلی کیلئے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے لیکن یہاں تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ  ہیں اور وفاقی کابینہ عدالتی فیصلے کا جائزہ لے گی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سرحدی صورتحال میں آرمی چیف کا مسئلہ لٹکا رہنا مناسب نہیں تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
Shah Mehmood Qureshi, foreign minister, COAS extension, General Qamar Javed Bajwa, Supreme Court
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube