Tuesday, August 4, 2020  | 13 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پشین میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،5کلو وزنی بم ناکارہ

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2019 | Last Updated: 8 months ago

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے موٹرسائیکل پر نصب 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔

لیویز فورس نے پشین کے بائی پاس پر کھڑی موٹرسائیکل کو مشکوک جان کر قبضے میں لی اور گوالمنڈی روڈ پر موٹرسائیکل ورک شاپ پر لے گئے جہاں میکنک نے بتایا کہ موٹرسائیکل کی سیٹ کافی وزنی ہے اور اس کے نیچے وائرنگ بھی نظر آرہی ہے جس پر لیویز اہلکاروں نے ضلعی انتظامیہ کو مشکوک موٹرسائیکل میں بم کی اطلاع دی۔

ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد ایوب اچکزئی اور اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف زرکون کی سربراہی میں لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جبکہ گوالمنڈی روڈ اور مین چوک کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنادیا۔ انتظامیہ کے مطابق بم پانچ کلو وزنی تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube