ہوم   > پاکستان

لڑکیوں کو بلیک میل کرنےوالا ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2019 | Last Updated: 4 months ago

جنوبی پنجاب میں سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لڑکیوں سے دوستی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائن افتخار احمد ملکانی کے مطابق ملزم سید شہزاد شاہ کو سوشل میڈیا کے مختلف جعلی اکاؤنٹس کی چھان بین اور سی ڈی آر ڈیٹا کی مدد سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم گزشتہ 2 سال سے ڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تھا۔

گرفتار ملزم سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لڑکیوں کو دوستی کے جال میں پھنساتا اور موقع پاکر برہنہ تصاویر اور قابل اعتراض ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا اور پیسے بٹورتا تھا۔ گرفتار ملزم کیخلاف 2017 میں بھی بلیک میلنگ کے الزام میں ایک مقدمہ درج  ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 4 موبائل فونز، ایک پسٹل کےعلاوہ 2 مختلف ناموں کے پاسپورٹ کےعلاوہ اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے ہیں اور ملزم کے زیر استمعال موبائل فونز سے ایک ہزار سے زائد مختلف قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بھی ریکور کی گئی ہیں۔

ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور پولیس کو تحقیقات میں مزید اہم انکشافات کی توقع ہے جبکہ دوسری جانب گرفتار ملزم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے اوپر عائد الزامات کو جھوٹا اور بےبیناد قرار دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Fake social accounts, DG Khan, police, Islamabad, girls blackmailing, naked videos
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube