Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

مظفرگڑھ:اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کاقیام،کنٹرول روم قائم

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago

جرائم پرقابوپانےمیں مددملے گی

مظفرگڑھ شہر میں لاہور سیف سٹی پروجیکٹ کی طرز کے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ڈی پی او مظفرگڑھ  نے بتایا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر کیمرے نصب کرکے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ شہرکے اہم مقامات پر 10کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ڈی پی او مظفرگڑھ نے بتایا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کےتحت ابتدائی طور پر تھانہ سٹی کے ایریا میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ نادرا کی مدد سے ملزمان کی شناخت میں آسانی ہوگی۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ کیمروں کو پی ٹی سی ایل کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے اور اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کی وجہ سے جرائم کی شرح میں کمی آئے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube