Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

اگرجنرل باجوہ ریٹائرہوگئےتو قائم مقام آرمی چیف کون ہوگا؟

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2019 | Last Updated: 11 months ago

سماء کےپروگرام اینکرعلی حیدرکی دفاعی تجزیہ کار سےگفتگو

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب نے کہا ہے کہ اگر جمعرات کو جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائر ہوتے ہیں اور نئے آرمی چیف کی تقرری نہیں کی جاتی ہے تو سنیئر ترین کورکمانڈر فوج کے قائم مقام چیف کی حیثیت سے چارج سنبھال لیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب نے سماء کے پروگرام آواز میں ٹی وی اینکر پرسن علی حیدر سے گفتگو میں بتایا کہ مثال کے طور پر ، اگر کل کوئی فیصلہ سامنے نہیں آتا ہے تو وہ (جنرل باجوہ) کل ریٹائر ہوجائیں گے اور اس صورت میں نئے آرمی چیف کی تقرری میں وقت لگے گا لہذا سینئر ترین کور کمانڈر کو قائم مقام آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار اس وقت سینئر ترین کور کمانڈر ہیں۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے دستاویزات عدالت میں پیش کی گئیں۔ بینچ میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس سید منصور علی شاہ بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزارتِ دفاع اور اٹارنی جنرل کو اس حوالے سے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت بدھ 27 نومبر تک ملتوی کردی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام کو جیورسٹ فیڈریشن نے چیلنج کیا۔ ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کے توسط سے یہ درخواست سپریم کورٹ پاکستان میں درخواست دائر کی گئی۔

اس موقع پر سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے اس کیس کوعوامی اہمیت کا معاملہ قرار دے دیا اور درخواست کو ازخود نوٹس میں تبدیل کردیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن رواں سال اگست میں 3  سال کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube