ہوم   >  پاکستان

وکلا کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

1 week ago

پاکستان بار کونسل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف کل بروز جمعرات ملک بھر کے وکلا یوم سیاہ منائیں گے اور تمام عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق وکلا ماتحت سے لیکر اعلیٰ عدلیہ تک کسی بھی مقدمہ میں پیش نہیں ہوں گے اور بار رومز میں احتجاج کیا جائے گا۔

پاکستان بار کونسل نے حکومت کی جانب سے ’عدالتی احکامات کا اثر زائل کرنے کی کوششوں‘ اور پرویز مشرف کیس میں ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی مذمت کی۔

یاد رہے کہ پاکستان بار کونسل نے روز اول سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی مخالفت کی ہے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے توسیع کا نوٹی فکیشن معطل ہونے پر پاکستان بار کونسل نے اظہار مسرت کیا تھا۔

پاکستان بار کونسل نے منگل کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے اقدام کو ’آئین کے حقیقی روح کی عکاسی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وکلا برادری اس معاملے میں عدلیہ کے ساتھ ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں