ہوم   >  پاکستان

آج نوازشریف کا کوئی اپوائنٹمنٹ نہیں ہے

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 2 months ago

کل ٹیسٹ ہوگا

سابق وزيراعظم نوازشريف کا لندن ميں علاج جاری ہے۔ حسین نواز نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سے علاج کئی مرحلوں میں چلے گا۔

جب سے نوازشریف علاج کے لیے لندن گئے ہیں روزکوئی نہ کوئی ٹیسٹ یا چیک اپ ہوتا آیا ہے۔ مگر آج وہ آرام فرمائیں گے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج نوازشریف کا کوئی اپوائنٹمنٹ نہیں ہے۔ جمعرات کواُن کا پیٹ اسکین ہوگا جس کی رپورٹ میں طے کیا جاسکے گا کہ اُن کا مرض کیا ہے اور اُس مرض کا علاج کیا ہے۔

ڈاکٹرعدنان کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف کے علاج میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ نوازشریف کے بیٹے کہتے ہیں کہ علاج اور تشخیص ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔

حسین نواز کا کہنا ہے کہ پہلے اسٹیرائیڈ کے اثرات کم کیے جائیں گے۔ پھربون میرو دیکھا جائے گا اور دل کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube