ہوم   > پاکستان

لاہور:خاتون اےایس پی دوسروں کے لیےمثال بن گئیں

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 6 months ago

پولیس خاتون افسر عائشہ بٹ

لاہور میں ماں کی ذمہ دارياں نبھانے والی پوليس افسرسوشل ميڈيا پرمقبول ہوگئيں۔ اے ايس پی عائشہ بٹ کبھی سائلين کے مسائل سنتی ہيں توکبھی تھانوں پر چھاپے مارتی ہيں۔ وہ غريب خواتين کی داد رسی ميں بھی پيش پيش ہيں۔

لاہور میں پولیس خاتون افسر عائشہ بٹ دوسروں کے لیے مثال بن گئی ہیں۔ 8 ماہ کی بیٹی غانيہ کی دیکھ بھال کے ساتھ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض بھی انجام دیتی ہیں۔ فیروزوالا پولیس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ خاتون اے ایس پی تعینات کی گئی ہيں۔

عائشہ کا کہنا ہے کہ اپنے علاقے ميں جرائم پر قابو پانا ان کےليے چيلنج ہے، ان کی موجودگی ميں کئی خواتین بھی اپنے مسائل کے حل کےليے بلا خوف و خطر تھانے آتی ہیں ۔

پولیس افسرکی بیٹی کےہمراہ ڈیوٹی کرتی تصویروائرل

ترقی پسند معاشرے کي تشکيل کےليے خواتین کا آگے آنا بہت ضروری ہے اور عائشہ ایک مثبت تبدیلی کے ساتھ باقی خواتین کے لیے مثال بن رہی ہیں۔

سینکڑوں شکایات سننے کے لیے پولیس افسر عائشہ  لاہور کے علاقے فیروزوالا، فیکٹری ایریا اور شرقپور تھانے کا چکر بھی لگاتی ہیں اور کھلی کچہری میں عوامی مسائل بھی سنتی ہیں۔

عائشہ نے مقابلے کا امتحان امتيازی حيثيت ميں پاس کرکے  پوليس سروس جوائن کی ہے اور ان کے خاوند بھی ايک پوليس افسر ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube