Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

گوجرانوالہ:بچی کو زیادتی کےبعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 11 months ago

رپورٹ: سیٹھ ادریس

گوجرانوالہ کے علاقہ تھانہ ایمن آباد میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والےمبینہ ملزم عبدالغنی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش برآمد کی گئی، وقوعہ کی بابت تھانہ ایمن آباد میں مقدمہ نمبر 543/19 بجرم 363/302 ت پ درج ہے۔

ملزم نے مبینہ طور پر بچی مریم کو اغواء کے بعد کھیتوں میں لے جاکر جنسی زیادتی کی اور بعدازں اُسے قتل کرکے کھیتوں میں پھینک دیا۔ بچی کے لواحقین نے ملزم عبدالغنی کو سخت سے سخت سزاء دلوانے کےلیے احتجاج کیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے اور لواحقین کے احتجاج کا نوٹس لیا تھا۔

سی پی او کے مطابق تفتیش کے دوران میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا اور ملزم کوعدالت مجاز سے سخت سے سخت سزاء دلوائی جائے گی۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ درندہ صفت اور شرپسند عناصر کو نشانِ عبرت بناتے ہوئے گوجرانوالہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Rape and murder case, Gujranwala, suspect arrest, police
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube