Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

مشرف غداری کيس،عدالت کوفیصلہ سنانےسےروک دیا

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 9 months ago

اسلام آباد ہائيکورٹ نے مشرف غداری کيس میں خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

بدھ کو اسلام آباد ہائيکورٹ نے وزارت داخلہ کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے حکومت کو 5 دسمبر تک نیا پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے،خصوصی عدالت کو فئیر ٹرائل کے تقاضے مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائل مکمل کرنے کا کہا ہے۔

جسٹس محسن کيانی نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت آج مشرف کیخلاف کیس نہیں چلانا چاہتی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پوچھا گیا کہ  یہ بتائیں کہ کیا آپ مشرف کیخلاف کیس چلانے میں دلچسپی نہیں رکھتے؟جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ غلطی اگرآپ کی تھی تو ہم سے کیا چاہتے ہیں؟۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ شکایت کرنے والا کہہ رہا ہے کہ شکایت غلط تھی،  شکایت غلط ہونے پر ہم کیا کر سکتے ہیں؟ چیف جسٹس اطہر من اللہ

کیا وفاقی حکومت آج مشرف کیخلاف کیس نہیں چلانا چاہتی ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ریمارکس دئیے کہ نہیں ایسا نہیں ہے کہ ہم کیس نہیں چلانا چاہتے، چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کے لئے ایک انتہائی پیچیدہ کیس ہے۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ یہ کیس مضحکہ خیز بھی ہے۔

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرويز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کے لیے وزارت داخلہ کی درخواست پر وزارت قانون سے ریکارڈ طلب کرلیا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نےسوال اٹھايا تھا کہ وفاق خود ہی کیسے کہہ رہا ہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل درست نہیں تھی، ریکارڈ سے دیکھنا ہوگا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وزارت داخلہ کی نمائندگی کے لئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے سوال اٹھایا تھا کہ وفاق اب کیسے کہہ سکتا ہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل درست نہیں تھی یا شکایت مجاز اتھارٹی سے نہیں کی گئی تھی۔

جسٹس عامر فاروق نے سرکاری وکیل سے سوال کیا تھا کہ آپ نے مشرف ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ رکھا ہے،آپ کو حقائق معلوم نہیں تو دلائل دینے کیسے آگئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube