Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

فیصل آباد:سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت،مریض پریشان

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 11 months ago
Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 11 months ago

مسئلہ ٹینڈرلیٹ ہونےسےہوا

فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی رک گئی ہے۔ شوگر کے مریض کو انسولین ملنا دشوار ہوگئی ہے۔

فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی معطل ہونے سے مریض شدید پریشان ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں شوگر کے مریضوں کا برا حال ہے۔

الائیڈ اسپتال سمیت جنرل اسپتال اور سول اسپتال کی او پی ڈی میں ایک ہفتے سے انسولین دستیاب نہیں ہے۔جلد اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی ادویات بھی میسر نہیں ہیں۔

انتطامیہ کا کہنا ہےکہ یہ مسئلہ ٹینڈر لیٹ ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر حبیب نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک ہفتے میں ادویات کی فراہمی ممکن ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube