ہوم   >  پاکستان

آزاد کشمیر، مری میں بارش اور برفباری

SAMAA | and - Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 2 months ago

سردی کی شدت ميں اضافہ ہوگيا ہے

آزاد کشمیر ميں ایک مرتبہ پھر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے جس سے سردی کی شدت ميں اضافہ ہوگيا ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ دو روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

مظفرآباد شہر اور گردونواح میں بارش سے سردی بڑھ گئی ہے جبکہ وادی نیلم میں پہلی برفباری سے بند سڑکیں اب تک کھولی نہ جاسکی۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری  ميں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے جس سے سردی کی شدت ميں مزيد اضافہ ہوگيا ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
Rain, snowfall, Murree, Azad Kashmir, weather, winter, Neelum valley, Muzaffarabad
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube