Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

مکران کوسٹل ہائی وےپربس حادثہ:9نیوی اہلکارجاں بحق

SAMAA | and - Posted: Nov 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Nov 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago

گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کےمقام بس کھائی ميں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔

منگل کی صبح ٹریفک حادثے میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی ميں جاگری۔ حادثے ميں9 افراد جاں بحق اور29سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیوحکام نے بتایا ہےکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس اورماڑہ سے کراچی جارہی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث فیل آیا ، حادثے کے وقت بس میں پاکستان نیوی کے اھلکار چھٹٰیاں منانے کراچی جا رہے تھے ، حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بس حادثے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہےکہ حادثے میں زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں فوری طبی امداد دی گئی ہے، وزیراعلی کی ہدایت پر حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube