Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی:گلستان جوہرمیں تجاوزات کے خلاف بڑےآپریشن کی تیاری

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2019 | Last Updated: 11 months ago

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بڑے آپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

گلستان جوہر میں متوقع آپریشن سے قبل کے ڈی اے نے پولیس،رینجرز اور ایس بی سی اے سے مدد مانگ لی ہے۔ کے ڈی اے کے خط کا متن ہے کہ گلستان جوہر بلاک 10 اور 11 میں انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن کرنا ہے،28 نومبر کو آپریشن کے لیے مدد درکار ہے۔

خط میں درج ہے کہ آپریشن کے لیےخواتین پولیس اہلکار اور واٹر کینن بھی بھیجی جائے کیوں کہ امن و امان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے رینجرز کی ضرورت بھی ہے۔

واضح رہے کہ گلستان جوہرمیں چند روز قبل بھی کے ڈی اے کا عملہ آپریشن کے لیے گیا تھا، احتجاج کےباعث آپریشن ملتوی کردیا گیا تھا۔ یہ آپریشن عدالتی حکم پر کیا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. gsm  November 26, 2019 6:21 pm/ Reply

    bahi block 9 and 9A GULISTAN E JOUHAR main operation kab hoo ga 30 saal say intezar kar rahay Hain aap tu bahoo Kay beachy bhi bary hoo gay..

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube