ہوم   >  پاکستان

اصلاحات کے بغیر الیکشن کانتیجہ مزید براہوسکتا ہے، حاصل بزنجو

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 2 months ago

سربراہ نیشنل پارٹی حاصل بزنجو کہتے ہیں سازش کے ذریعے کسی اور گروپ کو حکومت دی گئی تو وہ بھی ڈیلیور نہیں کر سکے گی، صدارتی نظام لانے والوں کی خواہش پہلے پوری ہوئی نہ اب ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کا نتیجہ پہلے سے بھی برا ہوسکتا ہے، جس کو بھی سلیکٹ کرکے لائیں گے وہ ڈیلیور نہیں کرسکے گا۔

صدارتی نظام کی بازگشت پر انہوں نے کہا کہ یہ خواہش نہ پہلے پوری ہوئی نہ اب پوری ہو گی۔ مولانا فضل الرحمان سے ڈیل کا کوئی علم نہیں۔

میر حاصل بزنجو نے بتایا کہ ان کی جماعت کے صوبائی جنرل سیکریٹری ادریس خٹک کو 13 نومبر کو صوابی انٹر چینج سے اغوا کیا گیا لیکن ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت ادریس خٹک کے لاپتہ ہونے کے واقعے کا نوٹس لے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
PAKISTAN, JUIF, NATIONAL PARTY, HASIL BAZINJU, PTI, IMRAN KHAN, ELECTION, ECP
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube