ہوم   > پاکستان

میری صحت خراب سہی مگر حوصلہ بلند ہے،آصف زرداری

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 6 months ago

میں بھی ڈٹ کر کھڑا ہوں کارکن بھی ڈٹے رہیں

آصف زرداری سے پمز اسپتال میں بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کی ملاقات ہوئی، سابق صدر کہتے ہیں میری صحت خراب سہی مگر حوصلہ بلند ہے میں بھی ڈٹ کر کھڑا ہوں کارکن بھی ڈٹے رہیں۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیر علاج نیب کے ملزم آصف زرداری سے بلاول بھٹو اور پی پی پنجاب کی قیادت کی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقات کرنے والوں میں قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور لطیف کھوسہ شامل تھے انہوں نے سابق صدر کی خیریت دریافت کی اور سیاسی امور پر بھی صلاح مشورے کئے۔

ملاقات کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں اٹھارویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ اور صوبائی خودمختاری کی سزا دی جارہی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ان کی صحت خراب مگر حوصلہ بلند ہے میں ڈٹ کر کھڑا ہوں کارکن بھی ڈٹے رہیں۔ ملک مشکل میں ہے سب نے مل کرملک کو مشکل سے نکالنا ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آصف زرداری سے ملاقات کرنے والوں کی راہ میں روڑےاٹکانا قابل مذمت ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سزا یافتہ قیدیوں کو بھی ملنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن پیپلزپارٹی کو زرداری صاحب سے ملنے کی اجازت نہیں ہے ہمیں ان سے ملنے کے لیے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانے پرے۔

قمر زمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، حکمرانوں نے نعرے لگانے اور گالیاں نکالنے کے سوا کچھ نہیں کیا، ملک کو ہمیشہ بحرانوں سے پیپلز پارٹی نے ہی نکالا ہے۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube