ہوم   > پاکستان

آصف زرداری اور فریال کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 6 months ago

نیب راولپنڈی بیورو نے نئے شواہد کی روشنی میں آصف زرداری اور فریال کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔ احتساب عدالت میں دائر ضمنی ریفرنس میں سابق صدر اور دیگر ملزمان پر نجی بینک کے فنڈز کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا ہے۔

نیب نے مؤقف اپنایا کہ بے نامی دار اے ون انٹرنیشنل کے نام پر زمین خریدی گئی جبکہ آصف زرداری کے پرائیویٹ سیکرٹری ملزم مشتاق کا اُن کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ بھی ہے۔ اِس مشترکہ اکاؤنٹ سے 8 ارب 30 کروڑ روپے کی رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے نکلوائی گئی۔

نیب کے مطابق ایک ارب 20 کروڑ روپے بیرون ملک بھی منتقل کرائے گئے اور 95 کروڑ روپے دوبارہ سابق صدر کے زیر استعمال اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے۔

ضمنی ریفرنس میں اومنی گروپ کے مالکان بھی  نامزد کیے گئے ہیں۔ نیب کے مطابق سارے معاملے میں انور مجید، عبدالغنی مجید اور مصطفی ذوالقرنین کا اہم کردار ہے۔

دوسری جانب جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ ملزم کو 21 نومبر کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ زرداری کے قریبی ساتھی پر بطور سیکرٹری کڈنی ہلز ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق ملزم نے اومنی گروپ کو غیرقانونی طور پر 12 پلاٹ فرضی ناموں پر دیئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube