Tuesday, August 11, 2020  | 20 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

نوشہرہ میں فائرنگ، پی ٹی آئی کامقامی رہنماء جاں بحق

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 9 months ago

نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنماء جاں بحق ہوگئے۔

نوشہرہ کے علاقے جلوزئی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء منیر خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق منیر خان اپنی گاڑی میں گاؤں شابڑہ سے جلوزئی بازار جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی رہنماء کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

منیر خان جلوزئی ولیج کونسل کے ناظم بھی رہ چکے ہیں، پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PTI, VILLAGE COUNCIL NAZIM, MUNIR KHAN, MURDER, KP, NOWSHERA
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube