ہوم   > پاکستان

نارتھ کراچی، ملزم کی 6بچوں سے زیادتی کاانکشاف

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 4 months ago

نارتھ کراچی کے علاقہ بلال کالونی میں 6 سے زائد بچوں کے ساتھ مبینہ بدفعلی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ بچوں کے والدین نے محلے کے اوباش شخص کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی۔

پولیس کے مطابق 6 بچوں کے والدین نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے رہائشی ایک اوباش شخص نے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزم نے زیادتی کے دوران 6 میں سے 5 بچوں کی ویڈیوز بھی بنائی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مبینہ زیادتی کا شکار بچوں کا میڈیکل کروایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ملزم واقعہ کے بعد سے روپوش ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے متعلق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ رواں ماہ راولپنڈی پولیس نے ایک بچے کے اغوا کے بعد کارروائی کرتے ہوئے سہیل ایاز نامی شخص کو گرفتار کیا جس نے 30 سے زائد بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور ان کی ویڈیوز بناکر ڈارک ویب پر فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم سہیل ایاز اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بین الاقوامی اداروں میں کام کرچکا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے جرم میں سہیل ایاز کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا مگر پاکستان آکر اس کو خیبرپختونخوا حکومت نے ماہانہ 3 لاکھ روپے تنخواہ کی نوکری دے دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube