ہوم   >  پاکستان

شاہی مہمان ملکہ میکسیما کے بارے میں خاص باتیں

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 2 months ago

کیا آپ جانتے ہیں کہ ملکہ میکسیما یوں تو ہالینڈ کی ملکہ ہیں، مگر وہ پیدا ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں ہوئیں۔

ملکہ میکسیما مئی سال 1971 میں پیدا ہوئیں۔ زندگی کے ابتدائی ایام ہالینڈ میں ہی گزارے اور ابتدائی تعلیم بھی وہیں حاصل کی۔ بعد ازاں مزید تعلیم کیلئے انہوں نے امریکا کا رخ کیا اور یونی ورسٹی آف ورجینیا سے سال 1995 میں معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔ گریجویشن کے بعد انہوں نے ماسٹرز کیلئے بھی امریکا کو ہی ترجیح دی۔

میکسیما کے بچپن کی تصویر

میکسیما اور ہالینڈ کے ولی عہد کی ملاقات پہلی بار سال 1999 میں اسپین میں ہوئی۔ جس کے بعد ولی عہد ولم الیگزینڈر نے مارچ سال 2001 میں میکسیما سے منگنی کا اعلان کیا۔ دونوں کی شادی فروری سال 2002 میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم سادہ سی تقریب میں چرچ میں میں ہوئی۔

ملکہ میکسیما اور ولی عہد ولم الیگزینڈر کی 3 بیٹیاں ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میکسیما کی شادی میں ان کے والدین نے سیاسی اثرو رسوخ کی بنا پر شرکت نہیں کی تھی۔ ان کے والد ارجنٹائن کی حکومت کا حصہ بھی رہے۔ والد جارج زوریگیٹا سال 1970 اور 1980 کی دہائی میں اس وقت کی آمرحکومت کے دور میں کابینہ کا حصہ تھے۔ اس دور میں حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بے شمار الزامات عائد ہیں۔

 

سال 2013 میں جب ولی عہد علم الیگزینڈر کی والدہ نے تخت چھوڑا تو میکسیما نے یہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔ میکسیما گزشتہ کئی سالوں سے تاریک وطن کی بحالی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہیں۔

 

ملکہ کو سال 2009 میں اس وقت کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا۔

 

پاکستانی آرٹسٹ کی جانب سے ملکہ میکسیما کا بنایا گیا پورٹریٹ

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube