Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما پاکستان پہنچ گئیں

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 10 months ago

نیدر لینڈز کی ملکہ میکسما آج سے اپنے دورہ پاکستان کا آغاز کر رہی ہیں۔ ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔

دورہ پاکستان کے دوران ملکہ نیدرلینڈز صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی۔ پاکستان انوویٹیو فورم میں بھی ان کی شرکت کا امکان ہے۔ ملکہ میکسما دورہ پاکستان میں عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

 

ملکہ میکسیما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کے افتتاح میں بھی شرکت کریں گی، یہ اقدام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ہے جس کا مقصد چھوٹی چھوٹی ادائیگیوں کے اخراجات کو کم کرنا اور لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کو بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ  ملکہ میکسیما2009ء سے اقوام متحد کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی وکیل برائے ترقی ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل فروری 2016ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ یہاں یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ ملکہ میکسیما پاکستان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہی ہیں۔ ملکہ میکسیما اپنے دورے کے دوران پاکستانی خواتین کو فنانشیل سروسز سے آگاہی کی جانب متوجہ کرنا چاہتی ہیں۔

 

قبل ازیں برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران جوڑے نے لاہور، چترال سمیت کئی مقامات کا دورہ کیا۔ کامیاب دورے کے دوران شاہی مہمانوں نے صدر مملکت عارف ، وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔QUEEN MAXIMA Arrival 09-02

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملکہ میکزمہ اس سے قبل سال 2016 میں بھی پاکستان آئی تھیں۔ انہوں نے اس وقت کے صدر ممنون حسین اور اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ان کا گزشتہ روزہ 3 دن کا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube