Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں ڈاکو کی ہلاکت کا معاملہ نیارخ اختیار کرگیا

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 23, 2019 | Last Updated: 10 months ago

پوليس نے فائرنگ کرنيوالے شہری کو گرفتار کرليا

کراچی کے علاقے بوٹ بيسن ميں شہری کی فائرنگ سے مبينہ ڈاکو کی ہلاکت کيس ميں نيا موڑ آ گيا، پوليس نے فائرنگ کرنيوالے شہری حسيب کو گرفتار کرليا، ہلاک ہونيوالے ثنااللہ کا کوئی کرمنل ريکارڈ نہيں ملا۔

کراچی ميں ڈاکو قرار ديکر عام شہری کو موت کے گھاٹ اُتارنے کے معاملہ پر پوليس تفتيش ميں اہم انکشاف سامنے آگیا، پولیس تفتیش کے مطابق ہلاک ہونے والا ثنااللہ ڈاکو نہيں تھا جبکہ پولیس کو ثنااللہ نامی شہری کا کوئی کرمنل ريکارڈ بھی نہيں ملا ۔

انيس اکتوبر کو کلفٹن بلاک 5 میں حسیب نامی شہری نے موٹرسائیکل سوار ثنااللہ کو ڈاکو قرار ديکر گولی مار دی تھی، حسيب نے اپنے لائسنس شدہ پستول سے فائرنگ کی اور الزام لگايا کہ ہلاک ہونيوالا شخص اُس کی کار روک کر چھیناجھپٹی کرنا چاہ رہا تھا۔

مقتول ثنااللہ کے اہلخانہ کے احتجاج کے بعد پوليس نے حسیب کو بھی گرفتار کرليا، لواحقين کے مطابق حسیب نے ذاتی دشمنی پر ثنااللہ کو قتل کیا وہ ڈکیت نہیں تھا۔

تاہم ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ اعجاز کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی، پوليس نےمقدمہ درج کرکے قتل کی دفعات بھی شامل کرلی ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube